جماعت الدعوة کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کچہری چوک میں احتجاج

Jamat Dawa

Jamat Dawa

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) جماعت الدعوة کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کچہری چوک میں احتجاج کیا گیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوةکے مرکزی رہنمامولانا رمضان منظوراور مفتی محمد سعید نے کہا کہ میاں نوازشریف سمیت تمام مسلم ممالک کے حکمران گستاخانہ خاکو ں کی اشاعت کے معاملہ پر خاموش ہیں ،انہیں چاہیے کہ اپنے اندر ایمانی غیرت کو پیدا کرتے ہوئے اعلیٰ سطح پر ان ممالک کا بائیکاٹ کریں انہوں نے کہا کہ کفار کی اس طرح کی حرکتیں دراصل ان کی شکست کا اعتراف ہیں وہ مسلمانوں کی غیرت کو چیک کرتے ہیں ان میں حرمت رسول ۖ پر مر مٹنے کا جذبہ ابھی باقی ہے کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہل مغرب یہ جان لے کہ مسلمان بجلی ،گیس اور مہنگائی کو تو برداشت کر سکتا ہے لیکن نبی کریم ۖ کی شان میں گستاحی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ،ممتاز عالم دین مولانا قاری منصور نے کہا کہ مسلمانوں نے اپنا راستہ بدل لیا انہوں نے نبی کریم ۖ کی سیرت ،صورت اور کردار والے معاملات کو چھوڑا جس کی وجہ سے کفر مسلمانوں پر اس طرح کے حملے کر تا ہے۔

تمام اسلامی ممالک کو ساتھ ملا کر اس معاملہ پر سخت مئوقف اپناتے ہوئے عالمی سطح پر گستاخانہ خاکوں سمیت دیگر مذہبی گستاخیوں کے خلاف قانون بنوا لیں تو ان کی حکومت کو درپیش تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف تما م امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے لیکن 56اسلامی ممالک کے سربراہان کی اس معاملہ پر خاموشی ثابت کر تی ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے حواریوں کے ہاتھوں بک چکے ہیں۔