بلوچستان سمیت ملک بھر کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی کی قیادت میں ہے

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی کی قیادت میں ہے بلوچستان کا مسئلہ دن بدن خراب سے خراب تر ہوتا جارہا ہے بلوچستان کے تما مسائل کے ذمہ دار سرکار اور سردار ہیں آج کا یوتھ کنویشن پانی کا قطرہ ہے جو جلد سمند ر میں تبدیل ہوگاپاکستان کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے (آج)بلوچستان امن پیغام گرینڈ جرگہ میں قومی ایجنڈا پیش کرکے قومی سیاست میں اہم رول ادا کریں گے بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں امن بھائی چارے خوشحالی ترقی اور عوامی مسائل کا خاتمہ ہماراوژن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر ہتمام جرگہ ہال سبی میں عظیم ایشان یوتھ کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا سراج الحق نے کہاکہ پاکستان ، عراق ایران افغانستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں دہشت گردی امریکہ کررہا ہے چن چن کر عالم اسلام کے لیڈر کو قتل کررہا ہے روس کی طرح امریکہ کی بھی تمام شازشوں کا ناکام بنا کر شکست دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی پاکستان بنائیں گے بلوچستان کے مسئلہ کا واحد حل اسلام آباد کا سرکار اور بلوچستان کا سردار ٹھیک ہوجائے بلوچستان کے تما م مسائل حل ہوجائیں گے سرکاری اور سردار نے عوام کے خلاف اتحاد قائم کیا ہے تعلیم صحت روزگار امن سب کچھ تباہ وبرباد کیا جاچکا ہے ان ہی لوگوں نے عوام کو شوگر سمجھا ہے صدیوں گزر گئیں ان کے رویہ میں کمی نہ آسکی بلوچستان کے حالات مخدوش امن وامان کا فقدان معاشی وآئینی حقوق نہ ملنے کی وجہ سے سرزمین بلوچستان کے غیور محنت کش بہادر اور اپنی سرزمین پر مرمٹنے والی عوام آج مایوسی اور احساسی محرومی کا شکار ہے مایوس اور اپنے حقوق کیلئے پہاڑوں پر جانے والے ناراض ساتھی ہمارے ساتھ دیں تاکہ بلوچستان کا مثالی تاریخی امن بحال ہوسکے اور سرزمین بلوچستان کے علاقہ خوشحال ترقی یافتہ بن سکیں بلوچستان سمیت ملک میں ہر طرف لوٹ مار بدامنی کریشن دہشت گردی کا ناسور دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہا ہے جو کسی صورت ہمیں برادشت نہیں پاکستان کو مسائل کی دلدل سے صر ف اور صرف جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہیں اور ملک کو مسائل ومشکلات سے نجات دلانے میں اہم رول ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے سازشی عناصر نے بلوچستان کی عوام کو 67 سالوں سے پسماندہ رکھنے کی کوشش تسلسل کے ساتھ جاری رکھی ہوئی ہے مسخ شدہ لاشوں کی برآمد گی اجتماعی قبروں کی دریافت چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالیاں اغواء برائے تاوان نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریاں جیسے گھمبیر مسائل کا ازالہ کرنا موجودہ وقت اور حالات کی ضرورت بن چکا ہے جماعت اسلامی پاکستان نے ان ہی مسائل اور بلوچ عوام کا احساس محرومی کے خاتمہ کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرے گی قبل ازیں عظیم ایشان یوتھ کنویشن کو باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا عبدالکریم شاکر نے سرانجام دی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمد ماندائی نے سرانجام دئیے عطیم ایشان یوتھ کنویشن سے سبی کے امیر گل محمد بلوچ صوبائی امیر عبدالمتین اخوندازہ ، نور الدین گریزدی نے بھی جماعت اسلامی کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی اس موقع پر مولانا محمد عارف ڈمر، نائب امیر صوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی ، نائب امیر صوبہ ڈاکٹر محمد ابراہیم ، نائں امیر صوبہ حافظ محمد اسماعیل ، نائب امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمن صوبائی جنرسیکرٹری وناظم اجتماع بشیر احمد ماندائی ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی نائب صدر میر مظفر نذر ابڑو سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قیادت موجود تھے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کو ناڑی پل پر شاندار استقبال کیا گیا جلوس کی شکل میں مرکزی قائدین کو جرگہ ہال لایا ہے اس موقع پر سبی پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو مکمل سیل کردیا اور سیکیورٹی کے انتہائی سخے انتظامات کئے گئے تھے۔