صوابی (جیوڈیسک) صوابی میں پسند کی شادی سے انکار پر ملزم نے فائرنگ کرکے دلہن کو قتل کر دیا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعے میں 3 بچیاں بھی زخمی ہوئیں۔ پولیس کے مطابق شلخی بانڈہ میں شادی کی تقریب جار ی تھی۔
اس دوران ملزم ارشد نے فائرنگ کردی۔جس سے دلہن موقع پر جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوگئیں۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا لیکن انکار پر شادی کی تقریب میں گھس کر فائرنگ کردی۔ واقعے میں زخمی بچیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے