یوکرائن: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

Ukraine Government

Ukraine Government

منسک (جیوڈیسک) بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مذاکرات چار گھنٹے سے زائد جاری رہے لیکن بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے۔

یوکرائن کے نمائندہ سابق صدر لیوند کچما نے ناکامی کی ذمہ داری باغیوں پر ڈالی ہے۔ انکا کہنا ہے باغیوں کے نمائندے دھمکیاں دیتے رہے اور فائر بندی کی شرائط پر بات چیت سے گریز کرتے رہے۔

دوسری جانب یوکرائنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔ حکام کے مطابق یوکرائن میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے جاری لڑائی میں 15 سپاہیوں کے علاوہ 12 عام شہری ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔