فوجی عدالتوں کا قیام، دہشتگردی کو ختم کر دینگے، برجیس طاہر

Burgess Tahir

Burgess Tahir

سانگلاہل (جیوڈیسک) دہشت گردی کی تربیت اور ترغیب دینے والے دین کے نام پر کم سن بچوں کو ورغلا رہے ہیں، دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،یہ خود بھی بھٹکے ہوئے لوگ ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہی کے راستے پر ڈال رہے ہیں، شکار پور میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، پوری قوم مل کر پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کا خاتمہ کرے

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے گرلز ہائی سکول نظام پورہ میں میلاد مصطفے ٰصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی کی فضا کو فروغ دینے والے نہ صرف کافروں کے ایجنٹ ہیں بلکہ خود بھی کفر کی اتھاہ گہرائیوں میں غرق ہو چکے ہیں۔ اگر آج ہم اسلام کی اصل روح کو پالیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو جائیں تو پاکستان کے تمام تر مسائل فوری طور پر ختم ہوجائیں گے۔