تلہ گنگ کی خبریں01/02/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف)اقامت دین اوراسلام کی سربلندی کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے۔ اللہ کی زمین پراللہ کے نظام کوقائم کرنے کا عزم لئے تحصیل بھر میں جے یوآئی کومضبوط اور منظم بنائیں گے ۔جمعیت علماء اسلام (ف) تحصیل تلہ گنگ کے امیر قاری محمد زبیر کا تلہ گنگ میں مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) تحصیل تلہ گنگ کی مجلس عاملہ کا اجلاس تحصیل تلہ گنگ کے امیرقاری محمد زبیر کے زیر صدارت الجمعیت ہاؤس تلہ گنگ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میںجنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس، قاری الطاف الرحمن ،چوہدری عبدالجبار ،مولانا عزیزالرحمن عثمانی ،مولانا حنیف صابر،مولانا عبدالقدوس،حاجی ملک عبداکریم،شیخ محمد افضل،قاری سعید احمد ،محمد انعام اللہ ،حافظ حسین احمد ،زاہد محمود،ملک محمد اویس،اور دیگراراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کو تحصیل بھر میں منظم اور فعال کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ،اور کارکنان کی تربیت کے لئے 15فروری کو تلہ گنگ میںتربیتی کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی قائدین نے کہا کہ دینی مدارس، علماء اور، مذہبی طبقہ کے دفاع کے لئے قائد جمعیت کا کرداراورقائد جمعیت کی بصیرت قابل تحسین ہیجمعیت علماء اسلام اپنانصب العین اللہ کی زمین پراللہ کے نظام کوقائم کرنے کے لئے ہرسطح پرکردار ادا کرنے کا عزم رکھتی ہے ،جے یو آئی (ف) تحصیل تلہ گنگ کے اراکین عاملہ اللہ کی مدد اور اپنی صلاحیتوں کے استعمال سے جمعیت کے پیغام کو ہرہر گاؤں تک پہنچائیں گے اور انشاء اللہ وہ وقت دو رنہیں جب تحصیل تلہ گنگ جے یو آئی کا مضبو ط اور ناقابل تسخیر قلعہ ثابت ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) زمین کے تناز عہ پر ایک عورت پر تین خو اتین سمیت چھ افراد نے دھا وا بو ل دیا ،مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطا بق امیر بیگم ڈھو ک انو کی تھو ہا محر م خا ن نے پو لیس کو بتا یا کہ میں اپنی زمین میں کا م کا ج میں مصروف تھی کہ اچا نک میا ں محمد ،احمد خان ،نثار احمد ،رضیہ بیگم ،فو زیہ بیگم اور راحیلہ بی بی نے ہلا بو ل دیا مجھ پر سو ٹیوں اور کلہا ڑیو ں کے وار کر کے شد ید زخمی کر دیا ۔پو لیس نے تین خوا تین سمیت چھ نا مز د ملز ما ن کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔لڑائی کی وجہ تناز عہ زمین بتا ئی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مو ضع جھا ٹلہ میںکھوکھا سے ہزار وںروپے کا سا ما ن چور لے اڑا ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق مو ضع جھا ٹلہ کے رہا ئشی ریا ض حسین نے پو لیس کو بتا یا کہ میں نے جھا ٹلہ کھوکھا بنا رکھا ہے، 24اور 25دسمبر کی شب میرے کھوکھے سے ہزاروں روپے کا سا ما ن چوری ہو گیا ہے اور مجھے شبہ ہے کہ شفقت حسین نا می شخص نے میر ا سا ما ن چرا یاہے ۔پو لیس نے مد عی کے شبہ پر نا مز د ملز م کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)پنجا ب حکو مت کے سیکیو رٹی کے انتظا ما ت بس اعلا ن تک محدود ،ملتا ن بوائز ہا ئی سکو ل چاردیواری نہ ہو نے سے سیکیو رٹی رسک بن گیا ،اہلیا ن علا قہ نے مطا لبہ کیا کہ سکو ل کی چاردیو اری تعمیر کی جا ئے ۔تفصیل کے مطا بق سا نحہ پشاور کے بعد پنجا ب سمیت با قی صو بو ں میں سر کا ری اور پر ائیو یٹ سکو لو ں کو ہد ایت کی گئی کہ سیکیو رٹی انتظا ما ت سخت سے سخت کر یں لیکن تا حا ل پنجا ب حکو مت اپنے ہی سکو لز کے سیکیو رٹی انتظا ما ت مکمل نہیں کر سکی اور اسکا منہ بو لتا ثبو ت ملتا ن خورد بوائز ہا ئی سکو ل پیش کر رہا ہے ۔سکو ل کا جنو بی حصہ کی طر ف دیوار بھی تعمیر نہیں کی گئی اور سکو ل میں گا رڈ تعینا ت کر دیا گیا ۔حیر ت کی با ت تو یہ ہے کہ سکو ل کی چا ردیواری مکمل نہ ہو نے سے سیکیو رٹی خد شات میں اضا فہ ہو گیا ہے ۔طا لبعلم اور انکے والد ین سکو ل کے سیکیو رٹی انتظا ما ت پو ر ے نہ ہو نے سے شد ید پر یشا نی میں مبتلا ہیں ۔والد ین نے اربا ب اختیا ر سے مطا لبہ کیا ہے کہ خدارا ملتا ن خور د ہا ئی سکو ل کی چاردیواری مکمل کروا کر ہمارے بچوں کو سیکیو رٹی فراہم کی جا ئے۔