ڈیرہ بگٹی ، چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

Dera Bugti

Dera Bugti

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے قریب چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ۔ سوئی شہر اور گرد و نواح میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سوئی گیس حکام کے مطابق پیر کوہ سے آنے والی چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ کو لائن لنڈو نالہ کے مقام پر دھماکے سے اڑایا گیا ۔ نامعلوم تخریب کاروں نے پائپ لائن پر بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔

دھماکے کے بعد سوئی شہر اور گرد و نواح میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ، سیکورٹی فورسز نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ سوئی گیس حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔