لیاقت نیشنل میڈیکل کالج میں طلبہ کو شعبہ طب میں جدید تحقیق سے متعارف کرانے کے حوالے سے کاوشیں قابل تحسین ہے:ڈاکٹر سلمان فریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے زیر اہتمام بی ایس میڈیکل ٹیکنا لوجی انسٹی ٹیوٹ کے نئے کلاس کی طلباء و طالبات کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج اپنے طلباء و طالبات کو شعبہ طب میں جدید تحقیق سے متعارف کرانے کے حوالے سے جو کاوشیں بروے کار لارہی ہے وہ قابل تحسین ہے انسٹی ٹیوٹ کے نئے طلباء وطالبات سے کہاکہ وہ حصول علم پر بھر پور توجہ دیں اور جد ید شعبہ طب میں رونماء ہونے والے جدید تحقیق پر اپنی توجہ مرکوز رکھیںاس موقع پر تقریب سے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے بھی خطاب کیا

طلباء و طالبات کو اپنی علمی خدمات اور لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کی چیدہ چیدہ خصوصیات کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر تقریب میں طلباء و طالبات اور ولدین کے علاوہ اساتذہ اکرام بھی موجود تھے۔ڈاکٹر سلمان فریدی نے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج بی ایس میڈیکل ٹیکنا لوجی انسٹی ٹیوٹ کے نئے کلاس کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ علمی قابلیت کے ذریعے ہی آپ اپنا اور اپنے مادر علمی کا نام روش کرسکتے ہیں انہوں نے اُمید ظاہر کیا کہ نئے طلباء و طالبات اپنے قابل اساتذہ کے باہمی تعاون سے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کی نیک نامی کا باعث بنیں گے۔

Liaquat National Medical College

Liaquat National Medical College