ممبر قومی اسمبلی افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آشنا ہے

ڈسکہ (تحصیل رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آشنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی کمی سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی چوہدری سرور کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا آنے والا ان سے بھی بہتر ہوگا۔وہ گیپکو کے زیر انتظام نواحی علاقہ کانواںلٹ میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے موقعہ پر اہل علاقہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان گزشتہ دور حکومت سے کہیں آگے نکل آیا ہے اور پانچ سالہ دورانیہ مدت میں ہم زیادہ روشن ،مستحکم، پرعزم اور خوشحالی کی راہ پر گامزن پاکستان قوم کے حوالے کریں گے۔اس موقعہ پر ایکسیئن گیپکو سردار جمشید خان ،ایس ڈی او حاجی محمد صدیق، مسلم لیگی رہنما جمیل اشرف، لائن سپرنٹنڈنٹ میاں نعیم ، سیٹھ محمد عارف اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایم این اے ظاہرے شاہ نے کہا کہ دہشتگردی ،کرپشن، مہنگائی اور توانائی کے بحران کے خاتمہ، تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی بنیاد ڈالنے، اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تباہ حال معیشت کی بحالی، اداروں کی بہتری اور عالمی برادری میں ملک کا وقار بحال کرنے کے لئے جس سفر کا مسلم لیگ(ن)نے آغاز کیا ہے اس میں ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاوہ علاقہ کی عوام کی خدمت کے عزم پر یقین رکھتے ہیں اور علاقہ کے لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے آج تک وعدہ خلافی نہیں کی۔علاقہ کی عوام کے ہر طرح کے مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ ممبر قومی اسمبلی نے اہل علاقہ کو بہت جلد سوئی گیس اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا یقین بھی دلوایا۔

News

News

News

News

News

News

News

News

News

News