مفاد نسواں ٹرسٹ کے زیر اہتمام محفل میلاد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پر وقار تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مفاد نسواں ٹرسٹ و پرائمری و سیکنڈری اسکول شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات اور اُن کے والدین کے علاوہ اساتذہ اکرام اور مفاد نسواں ٹرسٹ کے ٹرسٹیز اور دیگر ذمہ دران نے شرکت کی طلباء و طالبات نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقدیت پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

اس موقع پر مفاد نسواں پرائمری و سیکنڈری اسکول کی پرنسپل مسز توصیف باجی نے شایان شان محفل کے انعقاد پر طلباء و طالبات کے دینی جذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ دین اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے سیرت النبی ۖ پر عمل کرکے ہم اپنی زندگی میں انقلاب اور معاشرے میں چھائی ہوئی سیاہی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

Mefil Milad

Mefil Milad