کراچی: نیشنل اسنوکر چیمپین شپ میں شریک دو کھلاڑی لُٹ گئے

Syram Changaizi, Yasir Nadeem

Syram Changaizi, Yasir Nadeem

کراچی (جیوڈیسک) ایشین اسنوکر چیمپین شپ کے برانز میڈلسٹ شیرام چنگیزی اور نیشنل کیوئسٹ یاسر ندیم کو ڈاکوں نے لوٹ لیا۔ کراچی میں جاری نیشنل اسنوکر چیمپین شپ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے کیوئسٹ یہاں پہنچے ہیں۔ لیکن ایشین چیمپین شپ میں برانز میڈل جیتنے والے شیرام چینگیزی اور ان کے ساتھی کھلاڑی یاسر ندیم کو گزشتہ شپ ڈاکوں نے لوٹ لیا۔

دونوں کھلاڑی حسن اسکوائر کھانا کھانے گئے تھے کی موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسلحہ کے زور پر ان سے موبائل اور سترہ ہزار رپے لوٹ لیے۔ گزشتہ سال بھی نیشنل اسنوکر چیمپین شپ میں شریک چار کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آچکا ہے۔