پنجاب :ٹرانسپورٹرز کا انٹرسٹی بس اور گڈز کرایوں میں کمی کا اعلان

Punjab Transporters

Punjab Transporters

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہےکہ ٹرانسپورٹرز نے انٹرسٹی بس اور گڈز کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 سے 7 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔