متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی پلان ترتیب دینے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کی ہدایت

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی پلان ترتیب دینے اور نکاسی آب کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے سیوریج سسٹم کی درستگی کو بہتر بنا نے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ باہمی تعاون کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں اور سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا کر عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو درپیش علاقائی مسائل کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا تفصیلی دورے پر کیا مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کے حوالے سے عوامی شکایات پر رکن صوبائی اسمبلی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہا کہ وہ فوری شکایات کا ازالہ ممکن بنا کر عوامی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو اس حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جاسکے بعد ازاں انہوں نے متوقع برسات کے پیش نظر شاہ فیصل زون کے انتظامات کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف برساتی نالوں کا معائنہ کیا اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ بلدیاتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ نشیبی علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں
پبلک ریلیشن سیکریٹری۔

Nishat Raza Qadri Visite Emergency Plan

Nishat Raza Qadri Visite Emergency Plan