کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کا امن پسند اور خوشحال ملک بنائیں گے اب انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے بھوک غربت اور بے روزگاری کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ ہوجائیگا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کو عوامی حکومت کا عوامی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ اب و د بھی دور نہیں جب پاکستان سے توانائی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا اور عوام لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارہ پائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنماء سابق اُمیدوار صوبائی حلقہ PS-120 عصمت انور محسود نے اپنی رہائش گاہ پر کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عصمت انور محسود نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوامی رابطہ کو مزید تیز کریں اور ملک کی خوشحالی اور دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں عصمت انور محسود نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی عوامی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عوامی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں عصمت انور محسود نے کہاکہ انشا اللہ بہت جلد سندھ کے چپے چپے میں مسلم لیگ(ن) کا پیغام پہنچے گا اور پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح مسلم لیگ (ن) سندھ کی سب سے بڑی عوامی جماعت بن کر ابھرے گی۔