کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قومی ترقی کیلئے کسی بھی ملک و ریاست میں صنعت و حرفت اور تجارت و کاروبار کا پہیہ پوری رفتار سے چلنا ضروری ہے اور یہ پہیہ اسی صورت پوری رفتار سے چل سکتا ہے جب وہ ریاست صنفی امتیاز پاک ہو اور اس ملک کے مرد و خواتین یکساں طور پر ذمہ ار ہونے کے ساتھ خوشحالی میں بھی یکساں حقدار ہوں۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی کے مطابق روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ محمد یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری محمد انورایڈوکیٹ اور فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر‘ تبسم ناز ‘میڈم انیتا ‘ عقیلہ چنگیزی‘ زویا بٹ ‘ مسز سلمیٰ خان ‘ صائمہ خان ‘ ودیگر نے ”قومی ترقی میں خواتین کے کردار “کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عورت تعلیم یافتہ ‘ باشعور اور با صلاحیت ہے اور اس کی صلاحیتوں سے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کی رفتار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے
مگر افسوس کہ جاگیردارانہ روایات کے حامل فرسودہ معاشرے میں عورت کی ہر طرح سے حق تلفی ہورہی ہے اور نہ صرف عورت سے حقوق چھین لئے گئے ہیں بلکہ اس کی صلاحیتوں کو بھی گھر کی چاردیواری میں قید کرکے ملک و قوم کو ان کے فوائد سے محروم کردیا گیا ہے جو بذات خود ایک قومی جرم ہے اسلئے خواتین کو ہر قسم کے معاشی ‘ سیاسی ‘ سماجی اور اقتصادی حقوق کی فراہمی ناگزیر ہے۔ امیر پٹی نے کہا کہ روشن پاکستان پارٹی اقتدار میں آکر خواتین صنعتیں قائم کرے گی جہاں خواتین کو ہر قسم کی سہولیات اور بہتر ماحول کی فراہمی کے ساتھ بھرپور معا ¶ضے اور معاشی خوشحالی کی یقینی ضمانت بھی فراہم کی جائے گی۔