ممبئی (جیوڈیسک) اگنی پتھ سے بالی ووڈ میں کامیاب سفر کا آغاز کرنے والے ہدایت کار کرن ملہوترا ایک بار پھر سنجے دت کو ولن کے روپ میں عوام کے سامنے لائیں گے۔
ملہوترا کے مطابق شدھی میں سنجے دت کا کردار کانچا چینا سے بھی زیادہ ناظرین کو پسند آئے گا۔
کرن جوہر اور کرن ملہوترا کی ہداتکاری میں بننے والی فلم شدھی میں سلمان خان ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کرینہ کپور کے انکار کے بعد دیپکا پڈکون ہیروین کی سب سے مضبوط امیداوار ہیں۔