پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے دو سال مکمل ہو نے پر تقریب منعقد ہو ئی جس میں کیک کاٹا گیا

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے )پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے دو سال مکمل ہو نے پر تقریب منعقد ہو ئی جس میں کیک کاٹا گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے دو مکمل ہو نے کی خوشی میں چوہدری عبدالغفار کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں چوہدری امان اللہ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق ، تحصیل پیرمحل بنا?تحریک کی بانی میاں اسد حفیظ،اسرار احمد پھلوری ، محمد جمیل، مشتا ق احمد سعیدی، عامر غفار،عبدالستار ساقی نے کیک کاٹ۔

اس موقع پرچوہدری امان اللہ نے کہاکہ پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دلوانے میں چوہدری اسدالرحمن ، چوہدری مصطفےٰ رمدے نے اہم کردار کیا ، ہم ان کے انتہائی مشکو ر ہیںرکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے پیرمحل کی تعمیر وترقی کے لئے حکومت پنجاب سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری کروائے، کروڑوں روپے کی گرانٹ سے جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل ہو جائیں گی انہوں نے کہا 34 کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

اس منصوبہ کے مکمل ہو نے سے پیرمحل شہر و گردونواح کے لاکھوں لوگوں پینے کا صاف پانی فراہم ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پیرمحل کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی بہت جلد تشکیل دی جائے گی۔جوکہ شہریوں کے مسائل کو فوری حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی

News

News

News

News

News

News