کراچی : منگھوپیر میں بس اور ٹینکر میں تصادم، 2 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مسافر بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے ماہی گاڑھی کے قریب ناردرن بائی پاس پر مسافر بس اور واٹر ٹینکرمیں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں بس اور ٹینکر دونوں الٹ گئے۔

تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جن میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جن میں سے 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

جبکہ 10 زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، جن میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔