کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں قومی کرکٹر محمد عامر پر تاحیات پابندی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں کرکٹر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت دینے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔
رانا فضل نامی درخواست گزار کا موقف تھا کہ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔ ملک کی بدنامی کا سبب بننے والے محمد عامر کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔ سن دو ہزار دس میں تینوں کرکٹرز پر لارڈز ٹیسٹ میں میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہوا تھا۔
ادھر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے سانحہ شکار پور پر بننے والے تمام بورڈز ڈسچارج کر دئیے ہیں۔ ججز اپنے چیمبرز میں صرف اہم نوعیت کے مقدمات نمٹارہے ہیں۔