پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات آج دبئی میں ہوں گے

IMF

IMF

دبئی(جیوڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات آج سے دبئی میں شروع ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار دبئی پہنچ چکے ہیں۔ مذاکرات میں قرضے کے پروگرام کے تحت رواں مالی سال 15۔2014 کی دوسری سہ ماہی کی اقتصادی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستانی وفد مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سبسڈی ،اسٹیٹ بنک کی خود مختاری، ٹیکس محاصل اور نجکاری سمیت دیگر امور سے متعلق آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کرے گا۔