لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو منتقل کرنے اور اشیائے ضروریہ سستی کر نے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کسی شہر میں پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے۔
اوور چارجنگ کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کی جائے۔
انہوں نے بعض محکموں کی جانب سے ضروری اقدامات نہ کرنے پر شدید بر ہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔