آسٹریلین اوپن کی چیمپئن سرینا ولیمز کی ٹرافی کے ساتھ یادگار تصاویر

Serena William

Serena William

میلبورن (جیوڈیسک) میلبورن کے کارلٹن گارڈنز میں ورلڈ نمبر ون ٹینس پلئیر سرینا ولیمز ٹرافی کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش ہوئیں اور آسٹریلین اوپن ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ انیسواں ٹائٹل جیتنا ان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ سرینا ولیمز کو سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل چھٹی بار جبکہ مجموعی 19 واں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں وہ روس کی سٹار پلئیر ماریہ شراپوا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئیں تھیں۔