ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی بے وفائوں کا ٹولہ ہے جس سے وفا کی امید رکھنا درست نہیں۔
ہائیکورٹ بار ملتان میں وکلا سے خطاب کے دوران یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے حوالے سے ن لیگ بھی سنجیدہ نہیں اور اگر حکمران جماعت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو پھر 40 ارب روپے کی میٹرو بس کی بجائے پہلے میرے ادھورے منصوبے مکمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے حوالے سوئس حکام کو خط نہ لکھ کر آئین کی پاسداری کی کیونکہ یہ غیر آئینی اقدام تھا اور میں آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہوا تھا۔
بینظیر بھٹو نے بھی ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے ہی مختلف تحریکوں میں حصہ لیا۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اپنے دور اقتدار میں دو چیف جسٹسس کو ایک ساتھ سیٹ پر نہیں بیٹھا سکتا تھا کیونکہ یہ آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی تھی اسی لیے ڈوگر کے ریٹائر ہونے کے بعد ہی افتخار محمد چودھری کو بحال کیا۔