بنگلہ دیش: شدید تنقید کے بعد خالدہ ضیاء کے دفتر کی بجلی بحال

Khaleda Zia

Khaleda Zia

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیشی حکام نے 24 گھنٹے بعد بی این پی کی سربراہ اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کے دفتر کی بجلی بحال کر دی۔گزشتہ روز کنکشن کاٹا گیا تھا۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا سخت تنقید کے بعد حکمران دفتر کا دوبارہ کنکشن لگانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ، فیکس، کیبل اور موبائل فون کی سروس تاحال بند ہے۔

ادھر خالد ضیاء الیکشن کا سال مکمل ہونے پر پھر 72 گھنٹے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی۔