کشمیر دشمن ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا: یاسین ملک

Yasin Malik

Yasin Malik

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بھارت نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنمامظفر حسین بیگ کے غیر کشمیریوں کو ریاست میں شہریت دینے سے متعلق بیان کو ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی خوشنودی اور بھارتی حکومت میں وزارت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

محمد یاسین ملک نے سرینگر کے علاقے سرائے بالا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج انسانیت کی باتیں کررہے ہیں وہ 1947ء میں جموںمیں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد بیدخل کئے گئے کشمیریوں کے حقوق پر چپ کیوں ہیں۔

کشمیری اپنے مستقبل کے تعین کے لیے ایک مقدس تحریک چلارہے ہیں ،مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیر دشمن ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔