کروڑ لعل عیسن کی خبریں 02/02/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) علاقہ کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ اس علاقہ کے لوگوں نے جس قدر اعتماد کا اظہار کیا اس پر میں ان کا مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن اور سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے گزشتہ روز بستی ارائیں شرقی میں اختر عباس ارائیں ، محمد سلیمان ارائیں ، اعجاد بدھانہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سردار اقبال خان شہانی جن کی چند روز قبل کی صاحبزادہ فیض الحسن سے صلح ہوئی ہے اور ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی جو اسی علاقہ کے رہائشی تھے سمیت عبدارشید سراج ، سیٹھ نور محمد ، ملک غلام مرتضیٰ ، ملک اسلم ، ملک فیاض ارائیں، اللہ ڈتہ بلوچ ، محمد عرفان ، سجاد بدھانہ ، غفور ارائیں ، ملک اللہ وسایا بدھانہ ، محمد اسلم ، محمد جمیل ، ملک خدا بخش آزاد دمیت درجنوں افراد ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں حافظ پرویز منیر ، ملک اختر ارائیں نے علاقہ میں ٹرانسفارمر ، پختہ سڑکیں اور نامکمل سولنگ سمیت بے روزگار نوجوانوں کی نوکریوں کے مسائل بیان کیئے۔ جس پر صاحبزادہ فیض الحسن نے بستی میں ٹرانسفارمر لگوانے اور پختہ سڑک کی مرمت سمیت دیگر مسائل کے حل کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔ انشاء اللہ یہ علاقہ جلد مسلم لیگ کا گڑھ کہلائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ہمیں یہود و نصاریٰ کی دوستیاں چھوڑ کر حضور پاک ۖ کی غلامی قبول کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئیے۔ یہود و نصاریٰ اسلام کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں۔ اگر اسلام کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر مسلمانوں کے بچہ بچہ غازی علم دین بن جائے گا۔آلِ نبیۖ اولادِ نبیۖ حضرت غوث الاعظم تمام ولیوں کے سردار ہیں۔ آپ کی ولادت سے گیلان کے صوبے میں 11 سو بچے پیدا ہوئے جو بڑے ہو کر سب کے سب ولی بنے۔ آپ حسنی حسینی تھے اور پیدائشی روزہ دار تھے۔ 18 سال کی عمر میں والدہ سے جدا ہوئے اور 25 سال تک دینِ محمدی کا علم حاصل کیا اور جب عالم بنے تو عرب و عجم کے مفتی بنے۔ جیسے حضور نبیوں کی صف میں اول ہیں اسی طرح حضرت غوث الاعظم تمام ولیوں کے صف میں اول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ضلعی صدر سید محمد غوث شاہ گیلانی ، ڈویژنل آرگنائزر قاری محمد اشفاق سعیدی ، قاری ابو بکر چشتی و دیگر مقررین نے پیر چھتر شریف میں غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور ۖ ہمارے آقا اور رہبر ہیں۔ آپ کی تعلیمات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔ دین سے دوری کے سبب آج مسلمان ذلیل و خوار ہے۔ اور یہود و نصاریٰ کی طرف دیکھ رہا ہے۔ ہمیں یہود و نصاریٰ کی دوستیاں چھوڑ کر حضور پاک کی غلامی قبول کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئیے۔ یہود و نصاریٰ اسلام کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں۔ اگر اسلام کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر مسلمانوں کے بچہ بچہ غازی علم دین بن جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ اولیاء اللہ کی دوستی جنت کی چابی ہے جو شخص اللہ والوں سے بغض رکھتا ہے اس کی سزا جہنم ہے۔ حضرت غوث الاعظم تمام ولیوں کے سردار اور حسب نصب کے اعتبار سے بلند مرتبہ رکھتے تھے۔ ایک طبقہ آپ کی شان میں منافقت اور مخالفت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ وہ طبقہ در حقیقت حضرت علی اور حضرت حسین کے ساتھ بغض رکھتا ہے۔ حضرت علی اور حضرت حسین کی محبت کے بغیر ہماری بخشش اور شفاعت ممکن نہیں۔ عقل والے وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل نہیں ہوتے۔ حضرت غوث الاعظم نے فجر کے وضو سے 40 سال تک تمام پانچوں نمازیں ادا کیں۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اہل سنت پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاظ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا بھر کے تمام مسلمان اپنے فروعی اختلافات بھلا کر یہود و نصاریٰ کے خلاف یکجا ہو جائیں۔ کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اور آخر میں اسلام اور استحکام پاکستان کیلئے پیر سید ثناء اللہ شاہ گیلانی نے دعا کروائی اور وسیع تر لنگر تقسیم کیا گیا۔ کانفرنس میں صدر تحصیل بار کروڑ چوہدری زاہد عزیز گجر ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما علی اصغر گجر ، رانا اعجاز سہیل ، ملک محمد رمضان کھنڈ ، طارق پہاڑسید الطاف شاہ سمیت وکلاء شہری اور صحافی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مقامی ٹرانسپورٹر کا سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاجی کیمپ۔ کرایوں میں مزید کمی نہ کرنے کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لیہ سے کروڑ و بھکر چلنے والی ویگنوں کے مالکان اور ڈروئیوروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لیہ کیلئے کروڑ کیلئے 30 کی بجائے 25 روپے اور کروڑ سے بھکر کیلئے 65 کی بجائے 40 روپے کرایہ کو نامنظور کرتے ہوئے گزشتہ روز 6 گھنٹے تک ہڑتال جاری رکھی۔ اور بس اسٹینڈ کروڑ میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ اور کہا کہ سیکریٹری آر ٹی اے انہیں تنگ نہ کریں۔ ہم کرایوں میں کمی نہیں کریں گے۔ حکومت اپنی ٹرانسپورٹ چلا لے۔ تنگ کیا گیا تو ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کر دیں گے۔

Crore Lal Essan

Crore Lal Essan