ڈیرہ مراد جمالی: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

Dera Murad Jamali

Dera Murad Jamali

ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک) بابا کوٹ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ مراد جمالی میں بابا کوٹ کے علاقےمیں داماد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بیوی ساس اور سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئےاسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ داماد نے رشتے کے تنازع پر سسرال والوں کو قتل کیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔