کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلسنت و الجماعت کے ضلع وسطی کے صدر محمد نسیم کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محمد نسیم کی نماز جنازہ مرکزی رہنمااہلسنت و الجماعت علامہ اورنگزیب فاروقی نے پڑھائی۔ اس موقع پر علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ محمد نسیم کی قاتل صوبائی حکومت اور انتظامیہ ہے، خفیہ اداروں کو معلوم ہے کے قاتل کون ہے۔
اب تک ہمارے 39کارکنان کو اغواء کیا جاچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعظم معاملات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائیں۔