کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف اور پیر پگارا نے سندھ میں ایک نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پورے ملک سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو اتحاد میں شامل کی دعوت دی جائے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے بھی رابطے تیز کئے جائیں گے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنمائوں کو اتحاد میں شمولیت کی دعوت کی جائے گی۔
پیر پگارا اور پرویز مشرف پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف رہنماوں سے بھی رابطہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پیر پگارا اور سابق صدر پرویز مشرف اتحاد کے مشترکہ سربراہ ہونگے۔ نئے اتحاد کو پاکستان مسلم لیگ کا نام دیا جانے کا امکان ہے۔