پاکستانی ٹیم آج دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی

Pakistan vs New Zealand

Pakistan vs New Zealand

نیپیئر (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے ہونیوالی پاک نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج ہو گا۔

سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا دوسرا معرکہ نیپئیر میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہو گا۔

دو ون ڈے میچوں کے پہلے مقابلے میں گرین شرٹس کا بیٹنگ آرڈر مکمل ناکام ہو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے میزبان کیویز پاکستان کے خلاف سات وکٹوں سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں ون ڈے کے علاوہ پریکٹس میچوں میں بھی کامیابی کا مزہ نہیں چکھ سکی ہے، کپتان مصباح الحق ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے معرکے میں فتح سمیٹ کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب میزبان کیویز سیریز کا آخری میچ جیت کر کلین سویپ کرنے کے لیے پرامید ہیں۔