کراچی : گلشن اقبال میں نجی اسکول پر کریکر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں نا معلوم افراد نے نجی اسکول پر کریکر حملہ کیا ہے، حملہ میں کس قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 7 میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار نجی اسکول پر کریکر پھینک کر فرار ہو گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے کے وقت اسکول میں بچے موجود نہیں تھے۔ پولیس واقعے کے متعلق شواہد جمع کر رہی ہے، جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ موٹر سائکل پر 2 افراد آئے اور دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کا کہنا ہے کہدستی بم حملہ بظاہر اسکول پر نہیں کیا گیا، ایک ہی اسکول کے2 سیکشنز کے درمیانی سڑک پر دھمکا ہوا ہے۔

دھماکے کے وقت اسکول بند تھے، کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسکولوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کے معائنے کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔