شاہد آفریدی نے ون ڈے کیرئیر میں 393 وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ بہتر بنا لیا

Shahid Afridi

Shahid Afridi

نیپئیر (جیوڈیسک) قومی آل راؤنڈر شاہد آٖفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک شکار کر کے اپنی بولنگ کی ریکارڈ بک کو بہتر بنا لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران پاکستانی بولرز کیوی بلے بازوں کے خلاف مکمل بے بس نظر آئے تاہم قومی ٹیم کی جانب سے شاہد آفریدی نے پہلی وکٹ حاصل کر کے میزبان ٹیم کو قابو کرنا چاہا، وہ برینڈن میکولم کو 31 رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔

کیوی کے اس شکار کے ساتھ ہی شاہد آفریدی ایک روزہ کرکٹ میں اپنی ریکارڈ بک کو بھی بہتر بنا لیا۔ بوم بوم نے ون ڈے کرکٹ کیریر میں وکٹوں کی تعداد 393 کی اور ساتھ ہی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کے شان پولاک کا ریکارڈ برابر کر لیا۔

اس فہرست میں سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 534 وکٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ پاکستانی “کنگ آف سوئنگ” وسیم اکرم 502 شکار کے ساتھ دوسرے جبکہ بورے والا ایکسپریس وقار یونس 416 وکٹیں حاصل کرنیوالے تیسرے بولر ہیں۔