کراچی : پولیس کی کارروائیاں ، 4 جرائم پیشہ افراد گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 4جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائیاں لیاقت آباد، فرئیر اورگزری کے علاقے خیابان عباسی میں کیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے لیاقت آباد سے اسٹریٹ کرمنل فیضان اور کامران کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا جبکہ فریئر کے علاقے سے منشیات فروش جگدیش کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ ادھر گزری میں پولیس نے دو طرفہ مقابلے کے بعد ڈکیت قاسم عرف پیٹر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔