زرداری صاحب نے پانچ سال حکومت کی، لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،سید مختار شاہ

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سابقہ صدر زرداری، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو اور کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں، جس کی وجہ سے ورکر متنفر ہو چکا ہے، بلاول بھٹو ہماری امیدوں کا مرکز ہیں وہ پیپلزپارٹی کو اسی مقام پر لائیں گے جہاں پر ان کئے نانا اور والدہ نے پہنچایا تھا،کروڑوں پاکستانی بھٹو خاندان کے ساتھ ہیں، ہمارا زرداری سے کوئی واسطہ نہیں ہے کیونکہ ہمارا چیئرمین بلاول بھٹو ہے، اور ہم ان کے ساتھ ہیں، 1968میں بطور ورکر پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اپنی بیوی کا زیور فروخت کر کے عوام اور پارٹی کی خدمت کی، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران ہارنے کے بعد عوام سے تعلق ختم کر کے گھر واپس چلے جاتے تھے، ہماری مجبوری یہ ہے کہ ہم بھٹو کے جیالے اور پیپلزپارٹی کے سپاہی ہیں ہمیں ہر حال میں عوام کے دکھ درد میں شامل ہونا پڑتا ہے،زرداری صاحب نے پانچ سال حکومت کی، لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے و پرانے ورکر سید مختار شاہ نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میاں بردران نے الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے۔

الیکشن میں انہوںنے وعدے کئے تھے کہ تین ماہ میں بجلی آ جائے گی، دو سال ہو چکے ہیں بجلی کہیں نظر نہیں آتی، سوئی گیس نایاب ہو چکی ہے، پٹرول بحران بھی عوام کے سامنے ہیں، جو پٹرول عوام کو دیا گیا ہے وہ بجلی پیدا کرنے کیلئے سٹاک کیا گیا تھا بہت جلد ایک بہت بڑا بحران آنے والا ہے ہمیں 18.18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے پڑے گا، چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سال پورے کرے لیکن ان کی نا اہلی اور ان کے نا اہل وزیر خواجہ سعید رفیق، خواجہ آصف، اسحاق ڈار نے حکومت کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ حکومت مشکل سے ہی ڈھائی تین سال مکمل کر سکے گی۔