ناصر شیرازی کی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات باہمی امور پر تبادلہ خیال

Nasir Shirazi

Nasir Shirazi

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات باہمی امور پر تبادلہ خیال، سانحہ شکار پور پر تحریک انصاف کی جانب سے اظہار ہمدردی و یکجہتی پر اظہار تشکر ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مجرمانہ غفلت برتی۔

اس المناک سانحے پر اب تک کوئی پیش رفت نہ ہونا انتہائی تشویش کی بات ہے،ہماری نسل کشی پر حکمران تماشا دیکھ رہے ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے اہل نہیں ،سانحہ شکار پور کو نظر انداز کر کے نواز شریف نے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی،سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے پری پول ریگنگ مسلم لیگ ن کی سیاسی دہشت گردی ہے،الیکشن کمیشن کو جب تک خود مختار نہیں بنایا جاتا اس ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔