الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کردی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کردی۔ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سابق سفارت کار آصف ایزدی نے درخواست دائر کی تھی۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے 13 اگست 2011 کو لاہور میں ایک سیمینار کے دوران نظریہ پاکستان کے خلاف بات کی تھی جس کی بنا پر انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی نا اہلی کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت دی ہےکہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے دائر کار میں نہیں آیا لہٰذا درخواست گزار اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کریں۔