لندن (جیوڈیسک) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طاقتور افراد کے خلاف کوئی قانون نہیں، ملک میں جرائم میں اضافہ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے ہورہا ہے۔ ہاؤس آف لارڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ گندے پانی کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، اقلیتوں کے ساتھ استحصال ہورہا ہے لیکن حکومت ان مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی اور نہ ہی ذمہ داروں کو سزا دی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی جس پر میرے خلاف کیس فائل ہوئے، پاکستان میں طاقتور لوگوں کے لیے کوئی قانون نہیں ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں اپنی زمینوں پر لینڈ مافیا کے قبضوں کا بتایا لیکن حکومت نے کچھ نہ کیا۔