امریکا : شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری، حادثات میں 10 افراد ہلاک

Snow

Snow

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔

برف باری کی وجہ سے مختلف حادثات میں 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی شہر بوسٹن برف کے طوفان سے شدید متاثر ہوا ہے۔ بوسٹن شہر میں ایک ہفتے کے دوران 2 فٹ برف پڑ چکی ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ شہر کے لوگان ائیرپورٹ پردرجنوں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

درجہ حرارت منفی 11تک گر چکا ہے۔ شکاگو کے اوہیرو ائیرپورٹ، نیوجرسی کے نیو آرک ائیرپورٹ اور نیویارک کے لا گارڈیا ائیرپورٹ پر بھی پروازوں کا شیڈول خراب موسم کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔

نبراسکا سے نیو انگلینڈ تک برف باری کے باعث شہریوں کے معمولات متاثر ہوئے ہیں۔