وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ میں بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں اپنے بچوں کو دہشت گردی اور بیماری دونوں سے ہی بچانا ہو گا،ایک اخباری اطلاع کے مطابق ایوانِ اقبال لاہور میں منعقدہ انسدادِ خسرہ کانفرنس کے دوران پنجاب کے مختلف ہسپتالوں کے سربراہان و میڈیکل آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ26جنوری سے صوبہ بھر میں شروع انسدادِ خسرہ مہم کو پاکستان کے بچوں کے مستقبل کی جنگ سمجھ کر قومی جذبہ کے ساتھ چلائیں،خیر مذید انہوں نے جو بھی کہا اُس سے غرض نہیں غرض اس بات کی ہے کہ خطاب کے دوران انہوں نے لفظ جنگ استعمال کیا ہے اور جنگ ہمیشہ مجاہد (یعنی کہ فوجی)لڑا کرتے ہیں اورفوجی یا مجاہد اُنہیں کہتے ہیں
جنہیں خود سے زیادہ وطن عزیز ہو تا ہے جو لڑنے کا معاوضہ مانگنے کی بجائے جانیں دے کر سرحدوں کی حفاظت کر تے ہیںجو دھوپ یا چھائوں دیکھے بغیر توپوں کے منہ موڑ تے ہیں ،مگر مجھے یہ خبر پڑھتے پڑھتے زمانہ قدیم یا زمانہ جدید کی کسی جنگ کا کوئی واقع یاد آنے کی بجائے حال ہی میںکیا گیا ایک سروے یاد آیا ہے جو میں نے ایک نجی نیوز چینل کیلئے جنوبی پنجاب کے ضلع پاکپتن میں کیا تھا،لہذا لفظ جنگ اور جنگ لڑنے والوں پر مذید بات کرنے سے پہلے میں اس خفیہ سروے کا احوال عرض کرتا چلوں جو صرف اور صرف بنیادی ہیلتھ سنٹر ز پر کیا گیا تھا
اس سروے کے دوران 85 فیصد بی ایچ یوز کا 70 فیصد سٹاف ہسپتالوں سے عملاً غیر حاضر جبکہ کاغذی کاروائی میں حاضر پاکراِن مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں بند کرتے ہوئے ہم وہاں کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی آر ایس پی سے یہ پوچھنے پر مجبور ہوگئے تھے کہ اِن ہسپتالوں کو کون چلا رہا ہے ؟یہاں آنے والے مریضوں کو کون دیکھ رہا ہے ؟مگر اس کا جواب ہمیں صرف اتنا ملا تھا کہ میں آپ کے کِسی سوال کے کسی جواب کا پابند ہی نہیں اگر ہوں تو صرف اور صرف سیکرٹری ہیلتھ کو جواب دینے کا پا بند ہوں جو مجھ پر مکمل طور پر مطمعین ہیں جبکہ دیگر ذرا ئع یہ بتاتے رہے کہ یہاں پر تعینات سٹاف یہاں تو صرف سیرو تفریح کیلئے آتا ہے مریضوں کا چیک اپ تو زیادہ تر پرائیویٹ ہی کرتے ہیں
جبکہ ہسپتالوں کو ڈاکٹر کی بجائے وہاں کے چوکیدار اور پرائیویٹ آیاز چلاتی ہیں اور جب ہسپتالوں کی حالت دیکھی تو یہ جاننے کیلئے بے تاب ہو گئے کہ کیا یہاں کسی آفیسر نے وزٹ کبھی نہیں کیا ؟اگر کیا ہے تو اِن بھوت بنگلوں کی ریپئرنگ کیلئے گرانٹس بھی منظور کروائی ہو نگی اور اگر گرانٹس منظور ہوئی ہیں تو وہ صرف کہاںہوئی ہیں ؟میرے ایک ہی سانس میں اتنے سارے سوالات پر پہلے تو وہاں موجود درجہ چہارم کے کچھ ملازمین تھوڑے گھبرائے پھِر کہتے کہ وزٹ تو صاحب ہوتے ہی رہتے ہیں مگر آج کل کے دور میں اتنی گہرائی تک کون جاتا ہے
لہذا آپ بھی چھوڑیں اِن باتوں کو چلیں آئیں ہم اپنے صاحب سے آپ کی کام کی بات کرواتے ہیں ،یہ سُن کر مُجھے غصہ تو آیا مگر برداشت کرتے ہوئے میں نے بات ٹال دی جب اِن بی ایچ یوز کے کوارٹر یعنی کہ سٹاف کی سرکاری رہائش گاہوں کا رُخ کیا تو یوں محسوس ہوا جیسے یہ شفا ء گاہیں نہیں بلکہ جان لیوا بیماریوں کی اماج گاہیں ہیں کیونکہ وہاں ڈاکٹر زکی بجائے مویشی رہائش پذیر تھے جن کے گوبر سے انتہا کا تعفن اُٹھ رہا تھا ،اور جب اس پر سوال کیا گیا تو معلوم ہوا کہ سٹاف خود پرائیویٹ رہائش گاہوں میں رہتا جبکہ اُن کے مویشی یہاں رہائش پذیر ہیں ان دِنوں پولیومہم بھی چل رہی تھی اس لئے ہم یہ بھی جاننا چاہتے تھے
جن لوگوں کی پولیوڈیوٹیز ہیں وہ کہا ں ہیں لہذا ہم نے اس متذکرہ بالا سارے کام کی تکمیل کے بعد ایک ہسپتال کی پولیوٹیم کا پیچھا کیا تو معلوم ہوا کہ اس ہسپتال کی پولیو ٹیم فلاں گائوں گئی ہے اور اِس کی فلاں گائوں ،خیر اِن دونوں میں سے جس ٹیم کے ہم قریب ترین کھڑے تھے اُس کے پیچھے چل دیئے جب مطلوبہ گائوں پہنچنے تو معلوم ہوا کہ ٹیم ممبران فلاں نمبر دار کے ڈیرے پر موجود ہیںجب ہم اُس ڈیرے کے تھوڑے قریب گئے تو ٹیم ممبران کے ہاتھوں میں ویکسین ڈراپس کی بجائے چائے کے کپ اور خوش گپیوں میں مصروف پائے
Vaccines
ڈیرے کے درمیان میں ایک بڑا سا پالتو کُتا بھی دیکھنے کو مِلاجِس سے خوفذدہ ہم دورہی کھڑے یہ سوچنے لگے کہ جو بچے کسی بھی وجہ سے اس ڈیرہ پر نہیں آپائیں گے وہ یقیناً ویکسین سے محروم ہی رہ جائیں گے جسے حاصل کرنا اُن بچوں کا بنیادی حق ہے جبکہ اِس سٹاف کا گھر گھر پہنچ کر اُنہیں دینا بنیادی فرض ہے ،مگر یہ اپنے آرام کی خاطر مستقبل کے شاہینوں کے حق پر ڈاکہ ڈالے ہوئے ہیں ،کیوں نہ اِن سے پوچھا جائے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے اور یہ بات پوچھنے کیلئے جوں ہی ہم تھوڑا آگے بڑھے تو وہ کُتا زور سے بھونکا اورہم اُس سے ڈرتے ہوئے واپس توبھاگ آئے مگر ابھی تک یہی سوچ رہے تھے
یہ کتنا بڑا ظلم ہے اور کتنا بڑاڈاکہ ہے اور اِ سکی کیا سزا ہو سکتی ہے ؟کہ اب مشیر برائے صحت کی جانب سے اِس ہی فوج کیلئے لفظ جنگ استعمال کردیا گیا ہے ،جسے پڑھتے ہی اب متذکرہ بالا سوچ کے ساتھ اس سوچ میں بھی کھو گئے ہیں کہ مشیر برائے صحت نے لفظ جنگ کی توہین کر دی ہے یا جنگ لڑنے والوں کی ،کیونکہ دشمن بیماری کی صورت میں ہوچاہے انسانی صورت میں مقابل میں لڑنے والی فوجیں نہ ہم جیسی آرام پرست ہوتی ہیں اور نہ ہی کاہل،وہ توانا ہوتی ہیں وہ چاک وچوبند ہوتی ہیں کرپشن کی بیماری اُن کے قریب سے بھی نہیں گزری ہوتی ،اِس لئے اُنہیں جو محاظ بھی دے دیا جائے اُس پر وہ ڈٹ جاتی ہیں لہذا لفظ جنگ بھی اُنہیں ہی پر سوٹ کرتا جسے ہمیں اپنی میڈکل فورس پر استعمال کرنے کیلئے پہلے اِسے اِس قابل بنانا ہوگااس کے انگ انگ میںلگے کرپشن کے گُھن کو صاف کرنا ہوگا ورنہ ہم جتنی چاہیں جنگیں مسلط کر دیں اورجتنے ارب روپے چاہیں صرف کرلیں کچھ حاصل نہ ہوگا پولیوں ڈینگی اورخسرہ وغیرہ ہمیں یوں ہی ناکامی کے تماچے رسید کرتے رہیں گے اور یوں ہی مذاق اُڑا تے رہے گے (فی امان اللہ)۔
Muhammad Amjad khan
تحریر : محمد امجد خان Mobe No:0343 6999818 Email:Pardahchaak@gmail.com