کراچی (اسپورٹس رپورٹر) معروف اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے ساحل محمڈن فٹ بال کلب کے جواں سال اسٹرائیکر شفیق الرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفیق الرحمن گزشتہ دونوں ایک میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی کک لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے
جہاں سے انہیں فوری طور پر بروقت طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آپریشن ہونے کے باوجود و جانبرد نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے شیر افضل نے ساحل محمڈن کے تمام آفیشل ،کھلاڑیوں اور شفیق الرحمن کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم شفیق الرحمن کو جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔