راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پاک فوج کے پروموشن بورڈ کا اجلاس جاری ہے، جس کے دوران بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ ون میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بورڈ ٹو میں 76 ویں اور 77 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے افسران کی ترقیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بورڈ تھری کا اجلاس آئندہ ماہ ہو گا۔