بھمبر کی خبریں 4/2/2015

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس شہر میں یکے بعد دیگرے قاتلانہ حملوں کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام حافظ شجاع الرحمن پر قاتلانہ حملے کو 24 روز گزر جانے کے باوجود پولیس حملہ آوروں کا سراغ نہ لگا سکی جبکہ 3 روز قبل بلال احمد پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی نہ تو F.I.R درج ہوئی اور نہ ہی اصل حقائق سامنے آ سکے پولیس کے ذمہ داران خوشامدیوں اور پولیس ٹائوٹوں کی دعوتیں کھانے میں مصروف جبکہ شہری خوف و ہراس میں مبتلا تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں یکے بعد دیگر نامعلوم حملہ آوروں نے قاتلانہ حملوںکی 2 وارداتیں کیں جس میں ایک واردات 11 جنوری کو رات 9 بجے اہل سنت والجماعت کے سٹی صدر حافظ شجاع الرحمن پر نقاب پوش نامعلوم ملزمان نے قاتلانہ حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا واقعہ کو 24 روز گزر گئے لیکن بھمبر پولیس ابھی تک نہ تو ملزمان کا سراغ لگا سکی اور نہ ہی اصل حقائق سامنے لا سکی اسی طرح 3 روز قبل SP اور DC ہائوس کے سامنے نامعلوم نقاب پوش ملزمان نے بلال نامی نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ہے جس کی ابھی تک نہ تو F.I.R درج ہو سکی اور نہ ہی اصل حقائق سامنے آ سکے ایک طرف شہری بھمبر شہر کے اندر پے در پے ہونیوالی نامعلوم وارداتوں کی وجہ سے شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جبکہ دوسری طرف بھمبر پولیس کے ذمہ داران خوشامدیوں اور پولیس ٹائوٹوں کی دعوتیں کھانے میں مصروف ہیں شہریوں نے بھمبر پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے دونوں واقعات کے اصل حقائق سامنے لانے کا مطالبہ اور پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ برنالہ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے حلقہ برنالہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے کارواں عبدالمالک اعوان میں شمولیت اختیار کر کے تبدیلی کا بگل بجا دیا مخالفین عبدالمالک اعوان کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر بوکھلا چکے ہیں آمدہ الیکشن میں حلقہ برنالہ سے ملک عبدالمالک اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہارچوہدری ذوالفقار احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے حکمرانی پر براجمان لیڈروں نے حلقہ کے عوام سے صرف کاغذی اور زبانی وعدے کئے عملاً علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی اقدامات نہ اٹھائے جس کے باعث حلقہ برنالہ کے عوام آج کے جدید دور میں بھی پسماندگی کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اب برنالہ کے عوام با شعور ہوچکے ہیں اور حلقہ میں تبدیلی کے خواہاں ہیں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ کی ہر یونین کونسل سے لوگوں کی بڑی تعداد کارواں عبدالمالک اعوان میں شمولیت اختیار کر رہی ہے آئندہ الیکشن میں کامیابی عبدالمالک اعوان کا مقدر بن چکی ہے اور مخالفین بڑھتی مقبولت سے خائف نظر آتے ہیں الیکشن میں شکست اور رسوائی ان کا انتظار کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن بھمبر میں تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال تھے سکول کے معذور بچوں کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے گذشتہ روز صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن بھمبر میں تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال تھے سکول کے معذور بچوں نے مہمانوں کے ہمراہ شہداء کی یاد اور یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور ایک ایسا المناک سانحہ تھا جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو غم زدہ اور افسردہ کر دیا ہے انسانیت کے دشمن دہشت گردی نے انتہا ئی بے دردی سے معصوم بچوں کو شہید کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے پوری پاکستانی اور کشمیری قوم کو متحد ہونا ہو گا کشمیریوں کی آزادی کے دشمن اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث دشمن ایک ہی ہیں جن کا ہم سب نے ملکر مقابلہ کرنا ہے تقریب سے میجر ریٹائر محمد صدیق، چیئرپرسن سونت ویلفیئر آرگنائزیشن محترمہ شازیہ پروین ،پرنسپل صبا انسٹی ٹیوٹ اسجد اقبال ، ملک شوکت حسین سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سال 2015 کے الیکشن کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ اور چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ کے پینل مد مقابل پولنگ 14 فروری کو ہو گی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سال 2015 کے الیکشن کیلئے امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرورا دئیے کاغذات نامزدگی چیئرمین الیکشن بورڈ عامر لئیق ایڈووکیٹ نے وصول کیے الیکشن میں چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ اور چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ کے پینل آمنے سامنے آ گئے ہیں چیئرمین الیکشن بورڈ کے مطابق چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ اور چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صدارت ، چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ اور راجہ ندیم احمد ایڈووکیٹ نے جنرل سیکرٹری ، چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ اور عامرمحمود ایڈووکیٹ نے سینئر نائب صدر ، چوہدری محمد اعظم ایڈووکیٹ اور چوہدری اظہر اقبال ایڈووکیٹ نے نائب صدر اول ، مرزا مظہر اقبال ایڈووکیٹ اور راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے نائب صدر دوم، راجہ بدر اقبال ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ نے سیکرٹری مالیات ، مرزا عنایت حسین ایڈووکیٹ اور نوید حسین ایڈووکیٹ نے جوائنٹ سیکرٹری کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ چوہدری محمد نجیب جونیئر ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن کے مقابلہ میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے یوں موصوف بلا مقابلہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ 14 فروری بروز ہفتہ کو ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مقبول بٹ شہید نے کشمیری قوم کوفلسفہ آزادی اور سامراجی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں مقبول بٹ شہید ایک نظریے، ایک سوچ ، ایک انقلاب کا نام ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری مالیات کشمیر فریڈم موومنٹ محمد منشاء وقار نے کیا انہوں نے کہا مقبول بٹ شہید نے ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی، وحدت کی بحالی ، استحصالی اور فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کی مقبول بٹ شہید نے بھوک، افلاس، استحصالی اور فرسودہ نظام کے خلاف کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر کے اندر بسنے والے انسانوں کی حقیقی، معاشی، سیاسی، جغرافیائی آزادی کیلئے جدوجہد کی لیکن سامراجی قوتوں کے سامنے اپنے نظریات پر ڈٹے رہے 11 فروری 1984 کو پھانسی کا پھندہ چوم لیا لیکن سامراجی قوتوں کے سامنے اپنے نظریات پر کبھی سودہ بازی نہیں کیا انہوں نے کہا کہ گیارہ فروری کو شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے اور تجدید عہد کے طور پرمنایا جائیگا ریاست بھر میں اور دنیا کے اندر جہاں جہاں کشمیری موجود ہیں جلسے جلوس ، ریلیاں ، سیمینار اور دعائیہ تقریبات منعقد کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 8 فروری کو برنالہ میں ہونیوالا جلسہ عام تحریک آزادی کشمیر کو مضبوط اور متحرک بنانے میں معاون ثابت ہو گا 8 فروری کو برنالہ کے عوام قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کرینگے ان خیالات کا اظہار صدر یوتھ ونگ یونین کونسل ملوٹ ملک وسیم اعوان، ملک افتخار سدوال اور ملک سلیمان ڈھمک نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تحریک آزادی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھر پور کردار ادا کیا برطانیہ میں ملین مارچ کی کامیابی کے بعد بیرسٹر سلطان کو برنالہ کے عوام 8 فروری کو برنالہ آمد پر ان کا والہانہ استقبال کرینگے اور ملک عبدالمالک اعوان کی زیر صدارت ہونے والے جلسہ عام میں یونین کونسل ملوٹ، یونین کونسل تھب پتنی، یونین کونسل برنالہ، یونین کونسل افتخار آباد چھمب سے ہزاروں افراد شرکت کر کے تحریک آزادی کشمیر کو مضبوط اور متحرک بنانے کیلئے بھرپور شرکت کرینگے اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کرینگے۔