کوئٹہ (جیوڈیسک) پشتون آباد میں پولیو مرکز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
کوئٹہ میں پشتون آباد کے علاقے کلی اسماعیل میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مرکز پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق پولیس کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ علاقے میں انسداد پولیو مہم بند کرکے رضاکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران پولیو ٹیموں پر حملوں کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔