یوم یک جہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ،ملک اکبر حیات

Malik Akbar Hayat

Malik Akbar Hayat

فیصل آباد: انجمن تاجران چناب مارکیٹ کے صدر اور انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے نائب صدر ملک اکبر حیات نے کہا ہے کہ یوم یک جہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

آج کے روز کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حق میں سیمینار کانفرنسز ریلیاں اور تقاریر میں شہداء جموں وکشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

اور اسے آزادی ضرور ملے گی اور مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کو کسی صورت سلامتی کونسل کا مستقبل ممبر نہیں بننے دینگے۔

پاکستان ہر سطح پر مخالفت کرے گا۔ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوٍٹوک الفاظ میں مسئلہ کشمیر پر بات کی جس سے کشمیری مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔