ایم اشرف کو مداحوں سے بچھڑے آٹھ سال بیت گئے

M.Ashraf

M.Ashraf

لاہور (جیوڈیسک) 1966 میں فلم “سپیرن” سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے ایم اشرف نے ڈھائی ہزار سے زائد گیتوں اور غزلوں کی موسیقی ترتیب دی۔

40 سالہ فنی سفر میں لاتعداد گیتوں کو اپنی دھنوں سے امر کر دیا۔ ان کی دھنیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔ ایم اشرف نے فلموں کے علاوہ ملی نغموں کو بھی موسیقی دی اور اپنی دھنوں سے ان میں حب الوطنی کا رنگ بھرا۔

لوک دھنوں پہ ترتیب دیے ہوئے اُن کے پنجابی نغمے آج بھی زبان زدِ عام ہیں۔ ان کی بنائی ہوئی دھنیں سرحد پار کسی اور کے نام سے فلموں کی زینت بنتی رہیں موسیقی کی دنیا میں شوکت علی ، ناہید اختر، رجب علی، اسد امانت علی اور انور رفیع جیسے شہرہ آفاق گائیک متعارف کروائے۔

ایم اشرف کی خدمات کا اعتراف میں ان کو 13 نگار ایوارڈ اور 14 گریجویٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 4 فروری 2007 کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔