برازیل : سالانہ میلے ”ریو کارنیوال” کی تیاریاں زور و شور سے جاری

Rio Carnival

Rio Carnival

براسیلیا (جیوڈیسک) ریو ڈی جنیرو کی مشہور سارا مارکیٹ میں اپنی پسند کے لباس خریدنے والوں کا ہجوم ہے۔

رنگ برنگ ملبوسات کے علاوہ فلمی سپر ہیروز کے لباس بھی توجہ کا مرکز ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے اس بار قیمتیں زیادہ ہیں۔

ادھر تیرہ فروری کو شروع ہونے والے کارنیوال کی افتتاحی تقریب کے لئے سامباڈروم پریڈ اسٹیڈیم کی صفائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

ریو کارنیوال میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے لوگ برازیل آتے ہیں۔ جو شہر کی سڑکوں پر ہونے والے اس میلے کی رونق سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔