طرابلس (جیوڈیسک) حملہ فرانس کی ایک پٹرولیم کمپنی کے زیر انتظام چلنے والے کارخانے میں رات گئے کیا گیا۔
کمپنی کے سیکورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین فلپائنی اور دو گھانا کے شہری ہیں، جبکہ آٹھ افراد مقامی ہیں۔
حملہ آوروں نے بارہ افراد کے گلے کاٹ کر قتل کیا، جبکہ ایک مقامی شخص کو گولی ماری گئی۔ حکام کا کہنا ہے حملہ نامعلوم مسلح گروپ نے کیا۔ کمپنی کے باقی اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
المبروک سابق حکمران معمر قذافی کے آبائی قصبے سِرت سے ایک سو کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ لیبیا کی قومی پٹرولیم کمپنی یہاں سے خام تیل نکالتی ہے۔