لاہور میں خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کے قتل کا مقدمہ درج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) قذافی اسٹیڈیم کے باہر ماں اور اسکی دو بیٹیوں کوقتل اور خودکشی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون خدیجہ کے شوہر یونس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں زیر دفعہ 302 اور 427 کی دفعات شامل ہیں۔ یونس کا پولیس کوبیان دیتے ہو کہنا تھاکہ بشیر کپڑے کا کاروبار کرتا تھا اور آج کل بے روزگار ومقروض تھا اور اکثر دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والی ماریہ، نائلہ اورانکی ماں بشیر نامی شخص کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر گفٹ شاپ پر آئے جہاں اُن میں جھگڑا ہو گیا۔ بشیر نے مشتعل ہوکر تینوں کو گولیاں ماردیں اور پھر خود کشی کرلی، گولیاں لگنے سے دونوں بہنیں موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ ان کی ماں خدیجہ سروسز اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔