شمالی سویڈن میں برفباری کا پچاس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Northern Sweden Snow

Northern Sweden Snow

سٹاکہوم (جیوڈیسک) شمالی سویڈن میں شدید برفباری کا پچاس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

شمالی علاقے لولیا میں غیر معمولی طور پر اب تک ایک سو تیرہ سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔ اس علاقے میں 1966 میں صرف دو سینٹی میٹر برف پڑی تھی۔

لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اس سال شدید برف باری ہو رہی ہے۔ سڑکیں، بازار، مارکیٹیں ہر شے نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔