امریکا نے گوانتاناموبے جیل کیوبا کے حوالے کرنے کی تردید کر دی

Guantanamo Bay

Guantanamo Bay

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر گوانتاناموبے جیل کیوبا کے حوالے کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

امریکا اور کیوبا کے درمیان کئی دہائیوں بعد تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی معاون سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں گوانتاناموبے جیل حوالے کرنے سے متعلق کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی۔

کیوبا ایک عرصے سے گوانتاناموبے جیل واپس کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔